ناسا کا اسپیس کارگو شپ خلائی اسٹیشن پہنچ گیا، سامان میں سمندری و خوردبینی جاندار بھی شامل

Published On 06 June,2021 09:06 am

نیویارک: (دنیا نیوز) ناسا کا اسپیس کارگو شپ خلائی اسٹیشن پہنچ گیا، سامان میں انتہائی چھوٹے سمندری اور خوردبینی جاندار بھی شامل ہیں۔

  خلائی اسٹیشن پہنچنے والے سامان کےساتھ چارہ مچھلی کے 130 بچے اور واٹربئیر کہلانے والا 8 ٹانگوں کا جاندار بھی شامل ہے، ،یہ جاندار خلا میں زندگی سے متعلق نئے تجربات کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

سائنس دان مشاہدہ کریں گے کہ یہ جاندار خلا میں کیسے طویل عرصہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
 

Advertisement