ہوا میں ڈی این اے ڈھونڈنے کا طریقہ معلوم کر لیا گیا

Published On 10 August,2021 11:08 am

لندن:(روزنامہ دنیا) برطانوی اور ڈینش سائنسدانوں نے ہوا میں موجود ڈی این اے کو ٹریس کرنے کا طریقہ معلوم کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ پروفیسر الزبتھ کلیئر نے ایک چڑیا گھر میں اس نئے طریقے سے جانوروں کے ہوا میں موجود ڈی این کے نمونے حاصل کئے۔ پروفیسر الزبتھ اور ان کی ٹیم نے ویکیوم پمپ سے منسلک حساس فلٹرز ایک چڑیا گھر میں بیس مختلف مقامات پر رکھے ، سائنسدانوں کی ٹیم کو اس طریقے سے ڈی این اے کے سترسے زائد نمونے حاصل ہوئے۔

سائنسدانوں نے نمونوں کو پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بڑھا دیا۔ اس طریقے سے الزبتھ اور ان کی ٹیم کو سترہ مختلف جانوروں کا ڈی این اے حاصل ہوا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے جانوروں کو تنگ کئے بغیر ان کا ڈی این اے حاصل کیا جا سکے گا۔
 

Advertisement