مصنوعی ذہانت اب بارشوں کی بھی پیش گوئی کرے گی

Published On 04 October,2021 10:17 am

سلیکان ویلی:(روزنامہ دنیا) گوگل کی ذیلی کمپنی ‘‘ڈیپ مائنڈ’’ نے اپنے الگورتھم کو موسمیاتی پیش گوئی کی تربیت دینے کا آغاز کردیا ہے اور اب تک یہ ایک سے دو گھنٹے بعد بارشوں کی پیش گوئی 85 فیصد درستگی سے کرنے کے قابل ہوچکا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘‘ڈیپ مائنڈ’’ کے وضع کردہ الگورتھمز اور کمپیوٹر پروگرامز اب تک ذہنی آزمائش کے کھیل میں انسانوں کو شکست دینے اور پچاس سال پرانے سائنسی مسائل حل کرنے کے علاوہ گردوں میں خرابی کی بھی انتہائی درست نشاندہی کے قابل ہوچکے ہیں۔

ڈیپ مائنڈ نے پچاس سے زائد برطانوی ماہرینِ موسمیات کے تعاون سے موسمیاتی پیش گوئیوں کیلئے نیا خودکار ٹول تیار کیا ہے جسے ‘‘ڈیپ جنریٹیو ماڈل آف رین’’ کا نام دیا گیا ہے ۔اسے بارشوں سے متعلق ڈیٹا اور موسمیاتی ماڈلز پر تربیت دے کر بارش کی قلیل وقتی پیش گوئی کے قابل بنایا گیا ہے۔


 

Advertisement