پاور بینک، سینی ٹائزر اور فون ہولڈر ایک ساتھ

Published On 30 September,2021 12:20 pm

واشنگٹن:(روزنامہ د ناس) نوعمر سائنسدانوں نے پاور بینک ، سینی ٹائزر اور فون ہولڈرکو ایک ہی کیسنگ میں اکٹھا کر دیا ہے جو فون سے 99 فیصد جراثیم کا خاتمہ کر سکتا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کوویڈ وبا کے تناظر میں دنیا بھر میں ایک جانب تو سمارٹ فون کو جراثیم کش اور وائرس کش بنانے پر زور دیا جارہا ہے تو دوسری جانب خود سمارٹ فون چارج کرنا اب تک ایک مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ اس کا حل اب ایک سمارٹ کیسنگ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جس میں فون محفوظ رہتا ہے ، کورونا سمیت دیگر جراثیم اور وائرس سے محفوظ رہتا ہے اور اس میں ایک چارجنگ بینک بھی موجود ہے ۔

کراؤڈ فنڈنگ پر موجود یہ اہم ایجاد ڈیلاور، امریکہ کے نوعمر سائنسدانوں نے تیار کی ہے جو ابھی پیداواری مراحل تک پہنچ رہی ہے ۔ اس کی بیرونی تہہ جراثیم کش مٹیریل سے بنائی گئی ہے ۔ اس کیسنگ میں رکھ کر فون سے 99 فیصد جراثیم کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ ساتھ میں طاقتور بینک اضافی بیٹری کا کام کرتا ہے ۔ اس کی تعارفی قیمت 59 ڈالر رکھی گئی ہے ۔