لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے سلسلے میں بند کیے گئے انٹر نیٹ اور موبائل سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ بند کرنے کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔
وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ داتا دربار اور شاہدرہ کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی نئے راوی پل اور پرانے راوی پل کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہو گی تھی ،
دوسری طرف حکومت نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے سلسلے میں بند کیے گئے انٹر نیٹ اور موبائل سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اُدھر کالاشاہ کاکو،مریدکے، کامونکی، گوجرانوالا اور گجرات میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، شیخوپورہ اور گوجرانوالا سے ملحقہ جی ٹی روڈ کےعلاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی، موبائل سروس جی ٹی روڈ سے 5 کلو میٹرکی حدود تک معطل رہے گی۔