برطانوی شخص کو کامیابی کیساتھ تھری ڈی پرنٹڈ آنکھ لگادی گئی

Published On 29 November,2021 08:06 pm

لندن:(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونیوالی جدت نے ناممکن کام کو بھی ممکن کردکھانے کے حیران کن کمالات کئے ہیں ،ایسے ہی برطانیہ میں ایک شخص کو کامیابی کے ساتھ تھری ڈی پرنٹڈ آنکھ لگا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 47 سالہ انجنیئر سٹیور ورز کو تھری ڈی پرنٹر کی مدد بائیں آنکھ لگائی گئی۔لندن کے مورفیلڈس آئی ہسپتال میں برطانوی شخص تھری ڈی آنکھ پانے والے دنیا کے پہلے شخص ہیں۔

ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ پروستھیٹک پہلی مکمل طور پر ڈیجیٹل پروستھیٹک آنکھ ہے جو مریض کےلیے بنائی گئی ہے جبکہ یہ آنکھ متبادل کے مقابلے میں زیادہ حقیقی ہے۔

روایتی پروستھیٹکس لگانے کےلیے آنکھ کے حلقے کا ایک سانچہ لیا جاتا تھا جبکہ تھری ڈی پروستھیٹک آنکھ کےلیے حلقے کو ڈجیٹلی اسکین کیا جاتا ہے تاکہ تفصیلی تصویر ملے۔

دیگر پروستھیٹک آنکھیں میں دراصل ایک ڈِسک پر ہاتھوں سے پُتلی پینٹ کی ہوئی ہوتی ہے اور اُست آنکھ کے حلقے میں لگا دیا جاتا ہے۔تاہم ان ڈیزائن روشنی کو آنکھ کی گہرائی میں جانے سے روکتا ہے اورحقیقی لگنے کے ساتھ، آنکھ لگنے کا عمل کم تکلیف دہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ورز کی ٹھیک آنکھ کو بھی سکین کیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان کی دونوں آنکھیں ایک جیسی لگ رہی ہیں۔
 

Advertisement