جدید ٹیکنالوجی، ایک آپریٹر 130 ڈرونز کنٹرول کر سکے گا

Published On 20 January,2022 12:42 pm

میساچوسٹس: (روزنامہ دنیا) جدید جنگی ہتھیار بنانے والی امریکی کمپنی "ریتھیون" نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایسی ٹیکنالوجی وضع کر لی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے صرف ایک آپریٹر 130 ڈرونز کنٹرول کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی امریکی ایجنسی "ڈارپا" کے آفسیٹ پروگرام کیلئے تیار کی گئی ہے تا کہ مستقبل کے میدان جنگ میں کم فوجیوں کی مدد سے زیادہ تعداد میں خودکار طیارے کنٹرول کئے جا سکیں اور دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے۔

بڑی تعداد میں ڈرونز کو ایک ساتھ کنٹرول کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کے تحت سوارم انٹیلی جنس نامی شعبے سے استفادہ کیا گیا ہے۔ تاہم مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی زمین پر چلنے والی خودکار گاڑیوں اور سمندر میں تیرتی خودکار کشتیوں اور آبدوزوں کی بڑی تعداد کو ایک ساتھ کنٹرول کرنے کے قابل بنا لے گی۔
 

Advertisement