مانچسٹر: (ویب ڈیسک) آلو سے بجلی بنانے کے تجربات تو شائد آپ نے بھی کئے ہوں مگر اب لیموں جوڑ کر 2307 وولٹ بجلی بنائی گئی ہے جو ورلڈ ریکارڈ ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوئلہ، گیس اور قدرتی تیل سے بجلی بنانے کا نقصان آلودگی کی صورت میں سامنے آتا ہے اس کی بجائے اب ماہرین ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں جن سے بجلی کسی نقصان کے بغیر حاصل کی جا سکے۔
مانچسٹر میں بڑے لیموں کاٹ کر جست اور تانبے کے ذریعے سرکٹ تشکیل دیا گیا جس کو پھل بیٹری کہا گیا اور اس سے 2307 وولٹ بجلی حاصل کی گئی۔ اس طریقے میں لیموں کا جوس الیکٹرولائٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جست اور تانبے کے تار برقی رو کی ترسیل کرتے ہیں۔ اس منفرد کام کیلئے 3 ہزار لیموں استعمال کئے گئے۔
مزید حیرانی کی بات یہ ہے کہ لیموں تو لیموں دیگر سبزیوں سے بھی بجلی بنائی جاتی ہے جبکہ بجلی بنانے کے بعد ضائع شدہ لیموں بایو فرٹیلائزر بنانے کے کام آتا ہے۔