سٹاک ہوم:(دنیا نیوز) سویڈن کی کمپنی پرائس رنر نے گوگل پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈش کمپنی نے گوگل پر سرچ نتائج میں رد و بدل کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گوگل کی مداخلت کے باعث برطانیہ ، سویڈن اور ڈنمارک میں سرچ رنر کو کئی سالوں سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
کمپنی نے الزام عائد کیا کہ مختلف سروسز پر گوگل کی اجارہ داری کے بعد چھوٹی کمپنیاں متاثر ہوتی ہیں۔
دوسری جانب گوگل نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔