خیبر پختونخوا میں چیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا اجراء، ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام کی بھی منظوری

Published On 09 February,2022 03:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کے لئے چیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کردیا گیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ پروگرام کی منظوری بھی دیدی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے بزنس کمپلینٹ پورٹل کا باضابطہ اجراء کیا، وفاقی وزیر فواد چوہدری، صوبائی کابینہ اراکین، بیرسٹر سیف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو ہرممکن سہولیات فراہم کرینگے،سہولت کےلئے ون ونڈو بزنس پورٹل کا پہلے ہی اجراء کیا گیا ہے۔

صوبے کے نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کےلئے وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل سکلزٹریننگ پروگرام کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو خود روزگار اور بااختیار بنانا ہے، پروگرام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے روزگار کمانے کے قابل ہونگے۔