مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کا بیٹا 26 سال کی عمر میں چل بسا

Published On 01 March,2022 06:44 pm

واشنگٹن:(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیا نڈیلا کا بیٹا 26 سال کی عمر میں چل بسا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ سی ای او ستیا نڈیلا کے بیٹے زین نڈیلا طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، دماغی فالج کے ساتھ پیدا ہونے والے زین کی عمر 26 سال تھی۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ستیا کے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔