ساوپالو: (روزنامہ دنیا) اس وقت پلاسٹک پوری دنیا کیلئے ایک خوفناک مسئلہ بنا ہوا ہے، اس تناظر میں برازیلی سائنس دانوں نے بیکٹیریا کش، ازخود تلف ہونے بلکہ کھانے کے قابل پلاسٹک تیار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی ساوپالو یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر مارسیا ریگینا ڈی مورا نے حیاتیاتی پالیمر سے یہ سبز پلاسٹک بنایا ہے جسے بائیو پلاسٹک بھی کہا جاتاہے۔ یہ بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ پاوڈر کی شکل میں بھی ملتا ہے لیکن اس میں مضبوطی اور لچک ویسی نہیں ہوتی جیسی روایتی پٹرولیم پلاسٹ میں ملتی ہے۔
ڈاکٹر مارسیا پرامید ہیں کہ یہ کم خرچ اور ماحول دوست پلاسٹک کم از کم تھیلیوں اور پیکنگ میں استعمال ہو سکتا ہے۔ اس طرح یہ روایتی پلاسٹک کے مقابلے بہت موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی تحقیقی گروہ نے کچھ تبدیلی کے بعد کھایا جانیوالا پلاسٹک بھی تیار کیا ہے اس کے علاوہ بیکٹیریا دور رکھنے والی زخم پٹیاں بھی تیار کی ہیں۔