پاکستان میں پروفیشنل ای سپورٹس کا میلہ سج گیا، 2 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

Published On 28 March,2022 09:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں پروفیشنل ای سپورٹس کا میلہ سج گیا، لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں 2 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

فری فائر پاکستان لیگ کے مین راؤنڈ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا، ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی سمیت 35 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم اگلے سال سنگاپور میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ 

ایونٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیگ کا مقصد پاکستان میں ای سپورٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے مطابق نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عالمی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرسکیں۔