سورج سے 50 گنا بڑا ستارہ ایئرنڈل دریافت

Published On 01 April,2022 11:27 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) امریکی ماہرین فلکیات نے سورج سے 50 گنا بڑے ستارے ایئرنڈل کو دریافت کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم برائن ویلچ نے سائنسی رسالے نیچر میں لکھے گئے مضمون میں کہا کہ یہ ہبل سے لی گئی تصویر میں ایک ہلال کی طرح دکھتا ہے جس کی روشنی کو دنیا تک پہنچنے کیلئے بارہ اعشاریہ نو ارب نوری سال لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خلائی دوربین ہبل سے دیکھا جانے والا سب سے دور واقع ستارہ ہے۔
 

Advertisement