ایلون مسک ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈرز میں سے ایک بن گئے

Published On 04 April,2022 09:25 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ارب پتی ایلون مسک ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈرز میں سے ایک بن گئے ہیں۔

امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ جنوبی افریقہ کے ارب پتی نے 2.9 بلین ڈالر کے غیر فعال 9.2 فیصد حصص لے لیے ہیں، صرف ایک ہفتے کے بعد بزنس ٹائیکون نے پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ وہ ایک نئی سوشل میڈیا کمپنی بنانے کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔

امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس جمع کرائی گئی دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے تقریباً 73.5 ملین شیئرز خریدے جس کی مالیت 273 بلین ڈالر ہے، اس کا مطلب ہے کہ ٹیسلا کے شریک بانی کے پاس ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کے حصص چار گنا سے زیادہ ہیں جو 2.25 فیصد کے مالک ہیں۔

اس خبر نے ٹوئٹر کے اسٹاک کو مارکیٹ سے پہلے کی تجارت میں 26 فیصد سے زیادہ بڑھنے کا عندیہ دیا یعنی اس کے حصص کی قیمت اب تقریباً 3.6 بلین ڈالر ہے، جس سے اسے تین ہفتوں میں 1.2 بلین ڈالر کی کمائی ہوئی۔

 

Advertisement