ایسے موبائل فونز جن پر 31 مارچ کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا

Published On 25 March,2022 09:25 pm

لاہور:(ویب ڈیس) پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی طرف سے ایک لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 31 مارچ 2022 کے بعد ان موبائل فونز پر ایپ نہیں چلے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سپیمنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہیں۔

میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق جن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا ان میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3 ڈوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2، ایل جی آپٹمس ایف 3 کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس شامل ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے گاہے بگاہے فیچرز میں اضافہ اور ردو بدل کرتا رہتا ہے۔