نیٹ فلکس کا پاسورڈ شیئر کرنے کیلئے فیس وصول کرنے کا اعلان

Published On 17 March,2022 11:08 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے صارفین سے ان کے پاسورڈ شیئر کرنے کے لیے فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک نیوز ریلیز میں سٹریمنگ کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ صارفین کو گھر سے باہر اکاؤنٹ کا اشتراک کرنے والے اضافی اراکین کے لیے ادائیگی کرنے کے طریقوں کی جانچ شروع کر دے گی۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایک ساتھ رہنے والے لوگوں کے لیے اپنے نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو شیئر کرنا آسان بنایا ہے۔

اپنے معیاری اور پریمیم پلانز میں الگ الگ پروفائلز اور ایک سے زیادہ اسٹریمز جیسی خصوصیات کے ساتھ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ یہ بہت مقبول رہے ہیں جبکہ اس بارے کچھ الجھن بھی پیدا ہو گئی ہے کہ نیٹ فلکس کو کب اور کیسے شیئر کیا جا سکتا ہے۔