اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی ایئرلائن کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے بڑا اقدام، پی آئی اے نے جدید فلائٹ پلاننگ سسٹم نصب کرنے کے لیے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق جدید فلائٹ پلاننگ سسٹم ایئرلائن کو بین الاقوامی معیار کے ہم پلہ کردے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ بیسڈ پلاننگ سسٹم سے ایئرلائن کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
پی آئی اے نے جدید فلائٹ پلاننگ سسٹم نصب کرنے کے لیے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں، دلچسپی رکھنے والوں سے 20 اپریل کی صبح تک پیشکشیں وصول کی جائیں گی، ٹینڈر بھی 20 اپریل 2022 کو ہی کھولا جائے گا۔