کے پی پولیس کا مخنث اور دیگر طبقات کیلئے ہیلپ لائن ایپلی کیشن کا اجرا

Published On 27 July,2022 05:49 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا (کے پی) پولیس نے مخنث اور دیگر طبقات کے لئے ہیلپ لائن ایپلیکیشن کا اجراء کردیا۔

چیف سیکرٹری، آئی جی پی سمیت اعلیٰ افسران اور سول سائٹی نے ہیلپ لائن ایپلیکیشن تقریب میں شرکت کی۔

آئی جی پشاور نے کہا کہ ایپلیکیشن کا مقصد ٹرانسجینڈر، بچوں اور دیگرمتاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی ہے، متاثرہ فریق ایک کلک سے پولیس کی مدد حاصل کرسکتے ہیں، اس حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کے بجٹ پر کٹ لگتا ہے تو تمام امور متاثر ہوتے ہیں۔
 

Advertisement