لاہور:(دنیا نیوز) مودی سرکار کے دباؤ پر ٹوئٹر میں بھارتی ایجنٹس کو بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹیو پیٹر زیٹکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے نمائندے کو ٹوئٹر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل تھی، ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو بھارتی ایجنٹ کی موجودگی سے آگاہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو ایجنٹس بھرتی کرنے پر مجبور کیا، اپنے دعوے کی تصدیق کے لیے ثبوت امریکی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
سابق ایگزیکٹو پیٹر زیٹکو نے یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں شکایت درج کرا دی۔