واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے جلد 15 نئی ایموجیز پیش کرے گا

Published On 09 December,2022 11:28 am

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے پہلے سے پیش کردہ 8 ایموجیز کو بہتر بنانے کے ساتھ جلد مختلف صورتوں والی 15 نئی ایموجیز پیش کرے گا۔

نئی ایموجیز متعارف کرانے سے قبل منتخب صارفین اور بی ٹا ٹیسٹر ان کی آزمائش کریں گے۔ واضح رہے کہ ایموجی کی منظوری کا باقاعدہ ایک ادارہ ہے جسے یونی کوڈ کنسورشیئم کا نام دیا گیا ہے۔ اسی ادارے نے واٹس ایپ کے لیے 15 نئی ایموجی کی منظوری دیدی ہے۔

واٹس ایپ نے مجموعی طور پر 21 ایموجیز پیش کی تھیں جن میں سے 6 کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق بقیہ ایموجیز بھی منظور ہوجائیں گی۔

نئی ایموجیز میں دل (ہارٹ) کا رنگ بدلا گیا ہے، فرشتوں کے پر، وائی فائی کی علامت، ایک جیلی فش اور بانسری کی ایموجی شامل ہوں گی، اس کے علاوہ کچھ خاص کریکٹر بھی موجود ہوں گے۔

بہت جلد دنیا بھر میں موجود منتخب صارفین اور بی ٹا ٹیسٹر ان ایموجی کو آزمائیں گے، لیکن اسے جاری کرنے کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، تاہم واٹس ایپ کے ڈویلپر گزشتہ آٹھ ایموجی کو بھی بہتر بنا رہے ہیں، دوسری جانب سام سنگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فون میں سب سے پہلے واٹس ایپ کی نئی ایموجیز کو سپورٹ کرے گا۔
 

Advertisement