لاہور: (ویب ڈیسک) معروف میسجنگ ایپلیکشن ٹیلی گرام کے بانی پاویل دوروف دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہوگئے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی کی دولت کا اندازہ 15 ارب 10 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے جس کے بعد پاویل دوروف دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 123 ویں نمبر پر آ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر 38 سالہ پاویل دوروف متحدہ عرب امارات کے امیر ترین رہائشی ہیں۔ روس سے تعلق رکھنے والے پاویل کے پاس فرانس کی شہریت بھی ہے۔