ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

Published On 14 December,2022 02:01 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا۔

سال 2021ء سے ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر جانے جاتے تھے تاہم اب وہ اس اعزاز سے محروم ہو گئے ہیں۔ ایلون مسک نے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز ایمازون کے بانی جیف بیزوس سے لیا تھا۔

اب فوربز اور بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ امیر ترین افراد کی رئیل ٹائم فہرست میں ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔ برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔

فوربز کی فہرست کے مطابق برنارڈ آرنلٹ نے پہلے 7 دسمبر اور پھر 8 دسمبر کو کچھ گھنٹوں کے لیے ٹیسلا کے بانی کو پیچھے چھوڑا تھا مگر ایلون مسک دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

فوربز کی رئیل ٹائم بلین ائیر لسٹ کے مطابق اس وقت برنارڈ آرنلٹ 188.6 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ 73 سالہ برنارڈ آرنلٹ پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او ہیں۔