نیویارک: (ویب ڈیسک) نیوکلیئر فیوژن میں بڑی کامیابی کے بعد توانائی بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی۔
امریکی ماہرین ایٹمز کے ملاپ سے توانائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔اس سے قبل نیوکلیئر ری ایکٹرز اور بجلی گھروں میں ایٹم کو توڑنے سے توانائی حاصل کی جاتی تھی۔
ایٹمز کے ٹوٹنے یا نیوکلیئر فشن کے عمل سے توانائی کے ساتھ بہت بڑی مقدار میں نیوکلیئر فضلہ بھی پیدا ہوتا ہے جو طویل عرصے تک تابکاری خارج کرتا ہے۔
کیلیفورنیا کی لارنس لیورمور نیشنل لیبارٹری میں تجربے کے بعد ماہرین نے کہا کہ مطابق ایٹمز کے ملاپ یعنی نیو کلیئر فیوژن میں توانائی زیادہ پیدا ہو گی جب کہ تابکار فضلہ بہت کم پیدا ہو گا۔مستقبل میں توانائی کے بہت سے مسائل کا حل اس نئی ٹیکنالوجی سے حاصل ہو گا۔