برطانیہ میں نرسنگ عملہ کی 106 سال میں پہلی ہڑتال

Published On 15 December,2022 08:00 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر نرسنگ عملہ نے 106 سال کے دوران پہلی ہڑتال شروع کر دی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں سیکڑوں کی تعداد میں نرسنگ عملہ نے تنخواہوں کے معاملے پر دو روزہ ہڑتال کی۔

مہنگائی کے ہاتھوں تنگ نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کی خاطر کی جانے والی یہ ہڑتال صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی، نرسز نے تنخواہوں کے معاملے پر 20 دسمبر کو واک آؤٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرسوں کی دو روزہ ہڑتال کے دوران بھی عملہ زندگی بچانے اور کچھ ہنگامی نوعیت کی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ مہنگائی کے پیش نظر برطانیہ میں نرسز نے تنخواہوں میں 19 فیصد فوری اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ نرسز کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا۔
 

Advertisement