امریکی حکومت نے صحافیوں سمیت لاکھوں ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا، ایلون

Published On 04 January,2023 10:26 pm

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے ٹوئٹر سے صحافیوں اور کینیڈین عہدیداروں سمیت ڈھائی لاکھ اکاؤنٹس معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس بات کا انکشاف ٹوئٹر کی سامنے آنے والی دستاویزات میں ہوا ہے جو میٹ طیبی نامی صحافی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، نئی سامنے آنے والی دستاویزات ٹوئٹر اور امریکہ کی سرکاری ایجنسیوں کے مابین تعلقات کی تفصیلات بتاتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق طیبی نے امریکی حکومت کے ٹوئٹر پر بڑھتے ہوئے لامتناہی دباؤ کا انکشاف کیا کہ وہ کانگریس کے ساتھ مل کر پلیٹ فارم پر روسی مداخلت کی تلاش کیلئے کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک: ایک برس میں 200 بلین ڈالر گنوانے والے پہلے انسان

پلیٹ فارم پر روسی اثر و رسوخ کو تلاش کرنے کے لیے ٹوئٹر کی بعد میں بنائی گئی ٹاسک فورس نے  کوئی مربوط  کوشش نہیں دکھائی اور زیادہ تر  لون وولف  اکاؤنٹس جن میں اشتہارات کم ہوتے ہیں کو ہی ختم کیا۔