کیپٹل ہل کے حملہ آوروں کا احتساب یقینی بنایا جائے گا: امریکی اٹارنی جنرل

Published On 05 January,2023 05:59 am

واشنگٹن : ( ویب ڈیسک ) امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کا احتساب یقینی بنایا جائے گا، بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پر انعام بڑھا کہ 5 لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس کو کیپٹل ہل حملہ کیس میں ابھی بھی 350 مشتبہ افراد کی تلاش ہے جبکہ اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ 6 جنوری 2021 کے حملہ آوروں کا احتساب یقینی بنایا جائے گا۔

امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق کیپٹل حملہ کیس میں 950 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 484 نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، جبکہ 351 افراد کو سزائیں سنا ئی جا چکی ہیں، عدالتوں نے 200 افراد کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائیں۔

رپورٹس کے مطابق کیپٹل حملہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی تصدیق روکنے کی ایک کوشش تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے خلاف بھی کیپٹل حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔