نیویارک : ( ویب ڈیسک ) ناسا کا سائنس سیٹلائٹ تقریباً 40 سال زمین کے گرد چکر لگانے کے بعد الاسکا کے ساحل کے قریب فضا میں بغیر کسی نقصان کے گر گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارتھ ریڈٰی ایشن بجٹ سیٹلائٹ (ای آر بی ایس) نامی سیٹلائٹ کو 1984 میں خلا میں بھیجا گیا تھا جو اتوار کی رات گئے الاسکا سے چند سو میل دور بیرنگ سمندر کے اوپر سے گزرا، سیٹلائٹ کے گرنے والے ملبے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ناسا کے مطابق سیٹلائٹ کے کام کا متوقع دورانیہ دو سال کا تھا تاہم اس کے بعد بھی اس کو متحرک رکھا گیا اور وہ 2005 تک اوزون اور ماحولیات کے حوالے سے مختلف معلومات ادارے تک پہنچاتا رہا اور جائزہ لیتا رہا کہ زمین سورج سے کیسے توانائی جذب کرتی ہے۔
اس سیٹلائٹ کے لیے خصوصی سامان بھی بھجوایا گیا تھا اور امریکہ کی پہلی خاتون خلاباز سیلی رائیڈ نے روبوٹ آرم کا استعمال کرتے ہوئے سیٹلائٹ کو مدار میں چھوڑا تھا۔
حکام نے ایک ہفتہ قبل بتایا تھا کہ 2450 کلوگرام وزن رکھنے والا سیٹلائٹ ری انٹری پر جل جائے تام اس کے کچھ حصے ٹکڑے باقی رہنے کا امکان ہے۔