لاہور : ( ویب ڈیسک ) دنیا کی امیر ترین شخصیت ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے فالوورز سے انسٹاگرام اور ٹوئٹر کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے اہم سوال پوچھ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایلون مسک نے اپنے فالوورز سے پوچھا کہ ’’ انسٹاگرام لوگوں کو افسردہ کرتا ہے اور ٹوئٹر لوگوں کو ناراض کرتا ہے، بہتر کونسا ہے؟ ‘‘ ۔
Instagram makes people depressed & Twitter makes people angry. Which is better?
— Elon Musk (@elonmusk) January 15, 2023
وال سٹریٹ سلور نامی اکاؤنٹ نے مسک کے ٹوئٹ پر رعمل میں کہا کہ ’’ ٹوئٹر مجھے ناراض نہیں کرتا، یہ مجھے دن بھر ہنساتا ہے، مشورہ ہے کہ تمام سیاست دانوں اور میڈیا کے ’’ رپورٹرز ‘‘ کو ان فالو کر دیں، جس پر مسک نے کہا ’’ میں ٹوئٹر پر بہت ہنستا ہوں ‘‘ ۔
Twitter doesn’t make me angry.
— Wall Street Silver (@WallStreetSilv) January 15, 2023
It makes me laugh all day long.
Tip: unfollow all politicians and media “reporters”.