وائیومنگ کا الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کے متعلق قانون سازی کا اعلان

Published On 17 January,2023 10:09 pm

شائیین: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست وائیومنگ اپنی تیل اور گیس کی انڈسٹری کا استحکام یقینی بنانے کے لیے نئی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت پر 2035 تک پابندی عائد کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے جارہی ہے۔

وائیومنگ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیاہے جب نیو یارک، کیلیفورنیا اور اوریگن سمیت متعدد ریاستیں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت کو ختم کرنے جارہی ہیں۔

وائیومنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے شعبے سے بے شمار لوگوں کے روزگار جُڑے ہوئے ہیں اور وائیومنگ کی تاریخ میں اس انڈسٹری نے آمدنی میں بڑا حصہ ڈالا ہے۔

بِل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وائیومنگ میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد کم ہے اور برقی بیٹریوں میں استعمال کی جانے والی اہم دھات آسانی سے دوبارہ استعمال یا ختم نہیں کی جاسکتی۔

تجویز کردہ قانون سازی سینیٹر جِم اینڈرسن کی رہنمائی میں قانون سازوں کے گروپ کی جانب سے پیش کی گئی،2021 میں وائیومنگ 8 کروڑ 54 لاکھ بیرل تیل کی پیدوار کی پیداوار کر کے امریکا کا آٹھواں زیادہ تیل پیدا کرنے والا علاقہ تھا۔