بیجنگ: (دنیا نیوز) 10چینی سنوکر پلیئرز پر میچ فکسنگ الزام، سنوکر انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق چین میں سپورٹس کے سب سے بڑے فکسنگ اور کرپشن سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، سنوکر پلیئرز پر گیمز کو بدلنے، فکسنگ کی پیشکش کرنے اور میچ فکس کرنے جیسے سنگین الزام ہیں۔
اس سے قبل اکتوبر میں لیانگ وینبو کو فکسنگ الزام کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا دیگر 9 پلیئرز میں 2021 کے ماسٹرز چیمپئن یان بنگتاؤ اور یو کے چیمپئن شپ جیتنے والے زاؤ زینٹونگ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فکسنگ الزام ثابت ہونے پر کھلاڑیوں کو طویل پابندی کی سزا ہو سکتی ہے، ایک کھلاڑی نے فکسنگ الزامات کی تردید کی ہے جبکہ دیگرکھلاڑی خاموش ہیں۔
عالمی سنوکر حکام کے مطابق فکسنگ الزام کی تحقیقات چین میں ہی ہوں گی جس کے لئے غیر ملکی استغاثہ کی بھی خدمات لی جا سکتی ہیں۔