ایمازون کا ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ شروع کرنیکا فیصلہ

Published On 18 January,2023 10:10 pm

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) ایمازون نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی برطرفیوں کا سلسلہ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کے شروع میں ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بلومبرگ کے مطابق یہ برطرفیاں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب آن لائن خریداری کے رجحان میں کمی آئی ہے اور ایمازون خود کو ممکنہ کساد بازاری کے لیے تیار کر رہا ہے کیونکہ اس کے صارفین کی خرچ کرنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔

کٹوتیوں کے رجحان کا آغاز پچھلے سال ہوا تھا اور ابتدائی طور پر ایمازون کے ڈیوائسز اور سروسز گروپ پر سب سے زیادہ مشکل پڑی تھی، جو Alexa ڈیجیٹل اسسٹنٹ اور ایکو سمارٹ سپیکر بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کا 18 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

برطرفیوں کا تازہ ترین دور شروع ہونے والا ہے، یہ زیادہ تر ریٹیل ڈویژن اور انسانی وسائل کے ملازمین کو متاثر کرے گا۔

یہ برطرفیاں کل افرادی قوت کے صرف ایک فیصد کی نمائندگی کرتی ہیں، جس میں گودام اور ڈیلیوری پرسنل شامل ہیں، یہ دنیا بھر میں ایمازون کے ساڑھے تین لاکھ کارپوریٹ ملازمین کا تقریباً چھ فیصد ہیں۔

 

Advertisement