ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کی متعدد اشیا نیلام کردی گئیں

Published On 19 January,2023 08:18 pm

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کی بہت سی چیزیں نیلام کردیں، نیلامی میں ٹوئٹر کی علامت والے نیلے پرندے کا مجسمہ ایک لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔

ہیریٹیج گلوبل پارٹنرز نیلامی سروس نے تصدیق کی کہ ٹویٹر کے فاضل کارپوریٹ آفس اثاثہ جات کی آن لائن نیلامی 24 گھنٹے سے کچھ زیادہ جاری رہی۔

ٹوئٹر کے برڈ لوگو کی شکل میں 10 فٹ کے مجسمے کی 40 ہزار ڈالر میں نیلامی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 631 لاٹوں میں ایسپریسو مشینیں، میزیں، ٹیلی ویژن، سائیکل سے چلنے والے چارجنگ اسٹیشن، پیزا اوون اور ایک آرائشی پلانٹر جس کی شکل "@" تھی، کو بھی نیلام کیا گیا ہے۔
 

Advertisement