واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ لبنان کو حزب اللہ سے لاحق خطرات پر گہری نظر ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے سینئیر ذمہ دار ایثان گورڈریچ نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی طرف سے لبنان کو درپیش خطرات کا توڑ کرنے کی امریکی پالیسی میں بنیادی اہمیت ہے تاکہ لبنان کو استحکام نصیب ہو سکے۔
ایثان گولڈریچ نے کہا کہ حزب اللہ جسے امریکہ اور بہت سے خلیجی ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے، آج کل لبنانی صدر کے انتخاب کے معاملے میں اثر انداز ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان: عام انتخابات، حزب اللہ اور اتحادی جماعتیں اکثریت سے محروم
انہوں نے کہا ہم بڑی صاف نگاہی سے حزب اللہ کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ لبنان کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے، اس لیے امریکہ حزب اللہ کی طرف سے ان خطروں کو روکنے کے لیے اپنے ضروری اسباب اختیار کرے گا۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے گزشتہ روز ہی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم لبنان کے لیے ایسا صدر چاہتے ہیں جو امریکہ کے سامنے جھکنے والا نہ ہو ۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کی پارلیمنٹ 11 ویں بار بھی صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام
واضح رہے حزب اللہ کے حامی سلیمان فرنگیہ کو لبنان کا صدر بنانا چاہتے ہیں جبکہ حزب اللہ کی مخالف جماعتیں آنجہانی لبنانی صدر رینیہ معوض کے بیٹے میشال معوض کو صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔