بیروت:(دنیا نیوز) لبنان کے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، حزب اللہ اور اتحادی جماعتیں پارلیمنٹ میں اکثریت سے محروم ہوگئیں۔
گزشتہ پارلیمنٹ میں حزب اللہ، امل تحریک اور مشال عون کی پارٹی کے پاس 71 نشستیں تھیں جو اب کم ہوکر 62 رہ گئی ہیں جبکہ حکومت سازی کے لیے کم از کم 65 نشستیں درکار ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق کئی آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جو حکومت سازی میں اہم کردار ادا کر سکتےہیں، بیروت میں کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی۔