لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک میں چاند، مشتری اور زہرہ کا خوبصورت نظارہ انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔
سیاروں کا ایک ساتھ نظر آنا ایک فلکیاتی نظام کے تحت ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے سیاروں میں دلچسپی رکھنے والے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا جہاں چاند کے ساتھ ساتھ مشتری اور زہرہ کو بھی دیکھا گیا، جسے اینڈریو میک کارتھی نامی امریکی فلکیاتی فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا۔
Tonight s Conjunction of the Moon, Jupiter and Venus (In that order, left to right). The clouds finally gave way just in time to get this shot. Our sky is absolutely beautiful. pic.twitter.com/hgy0dsYyuc
— Andrew McCarthy (@AJamesMcCarthy) February 23, 2023
اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس فلکیاتی منظر کو رات کی تاریکی میں دیکھا اور اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر بھی کیا۔