لندن : ( ویب ڈیسک ) بین الاقوامی سطح پر ٹیلی کام کا سازوسامان بنانے والی کمپنی ایرکسن نے سویڈن میں تقریباً 1400 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے مطابق ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ اخراجات کو کم کرنے کی ایک حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔
صورتحال سے واقف دو افراد کے مطابق بلاشبہ آنے والے دنوں میں دیگر ممالک میں بھی مزید ہزاروں ملازمتوں کے خاتمے کے اعلانات ہوں گے، آخری بار ایرکسن نے 2017 میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کمپنی اور سویڈش لیبر آرگنائزیشن کے درمیان اخراجات میں کمی کے حوالے سے کئی مہینوں تک بات چیت ہوئی اور اب اس صورتحال کو ہینڈل کرنے کے لئے سویڈش یونینوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔