یورپی کمیشن کا اپنے عملے کو آفیشل ڈیوائسز سے ٹک ٹاک ہٹانے کا حکم

Published On 24 February,2023 05:46 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) یورپی کمیشن نے اپنے عملے کو اپنے موبائل فونز اور کارپوریٹ ڈیوائسز سے چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی معروف ویڈیو ہوسٹنگ سروس ٹک ٹاک کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

یورپی کمیشن کی جانب سے یہ اقدام ڈیٹا کی حفاظت اور سائبر سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

چینی کمپنی ByteDance کی ملکیت ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے اسے چینی حکومت کے حوالے کر دینے کے الزامات ہیں تاہم ٹک ٹاک نے اس کی تردید کرتے ہوئے پلیٹ فارم کو دیگر سوشل میڈیا ایپس جیسا قرار دیا ہے۔

یورپی یونین کی ترجمان نے کہا کہ یورپی کمیشن کے کارپوریٹ مینجمنٹ بورڈ اور یورپی یونین کے ایگزیکٹو حکام نے یہ فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا ہے، اس اقدام کا مقصد کمیشن کو سائبر سکیورٹی کے خطرات اور کارروائیوں سے بچانا ہے۔

پابندی کے مطابق یورپی کمیشن کا عملہ ٹک ٹاک کو ان ذاتی ڈیوائسز پر استعمال نہیں کر سکتا جن میں آفیشل ایپس انسٹال ہیں۔