واٹس ایپ نے ایپل صارفین کیلئے ’ پکچر ان پکچر ‘ فیچر متعارف کرادیا

Published On 22 February,2023 07:19 am

کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) موبائل میسجنگ ایپلی کیپشن واٹس ایپ نے ایپل صارفین کی بڑی پریشانی دور کرتے ہوئے آئی فون کے لئے ’پکچر ان پکچر‘ فیچر متعارف کرا دیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے دسمبر 2022 میں فیچر کی تیاری کا اعلان کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین پکچر ان پکچر فیچر کے تحت اب ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال کرسکیں گے جبکہ دوسرے صارفین سے چیٹ اور گروپ یا کسی بھی دوست کو تصاویر، اہم دستاویزات بھی بھیج سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں امریکا، برازیل سمیت دیگر ممالک کے آئی او ایس صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا ’پکچر ان پکچر‘ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لئے دستیاب تھا تاہم آئی او ایس صارفین اس سے محروم تھے۔