سان فرانسسكو: ( ویب ڈیسک ) دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں ایک بار بھر کئی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس بک میں مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز کے حوالے سے کئی نئے فیچرز سامنے آئے ہیں ، ان میں فیس بک ریل reels کا دورانیہ تین گنا تک بڑھانے اور اسے میموریز سے وابستہ کرنے کا اضافہ شامل ہے بالکل اسی طرح جیسے فیس بک ہمیں ہماری پوسٹس کی یاددہانی بھی کرواتی ہے۔
میٹا نے انسٹاگرام کے بعد فیس بک میں بھی ریلز کا دورانیہ 90 سیکنڈ کر دیا ہے، اس طرح اب صارفین 90 سیکنڈ تک کی فیس بک ریل پوسٹ کرسکتے ہیں۔
اسی طرح انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک ریلز کے لیے بھی کسی گانے سے ویڈیو کو sync کرنے کا فیچر ’گرووز‘ متعارف کرا دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے لیے visual beat technology کو استعمال کیا گیا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ایپلی کیشن نے اپنی ویڈیو دکھانے کے لیے اس کے دورانیے میں اضافہ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو دیکھ کر شارٹس کا آغاز کیا تو اس کے بعد ٹک ٹاک نے قدرتے طویل ویڈیو کی سہولت پیش کردی تھی ۔
یہی وجہ ہے کہ ایپ اپنا دائرہ کار بڑھانے کے لیے نت نئے تجربات کررہی ہیں، اب 10 منٹ تک کی ٹک ٹاک ویڈیو بن سکتی ہیں جبکہ یوٹیوب شارٹس اب بھی 60 سیکنڈ تک ہی محدود ہے۔
تجزیہ کاروں نے میٹا کے اس عمل کو سراہا ہے کیونکہ لاکھوں صارفین روزانہ اپنی یادیں بھی ریلز کی صورت میں پوسٹ کرتی ہیں، اس سے فیس بک ایپ میں ریلز کی بدولت مزید لوگوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں اب نئے ٹیمپلیٹ کی بدولت ریل کو مزید دلکش بنانا ممکن ہے۔
میٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ ریلز ویڈیوز کی مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ان کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ مزید کچھ ہینڈلز کو بھی ریلز میں شامل کیا جارہا ہے جس سے اسے مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔