رملہ: (ویب ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، راکٹ حملے میں مزید 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک گھر کا گھیراؤ کیا اور اس پر راکٹ فائر کر دیئے، حملے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد فوجی گاڑیوں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر شہر میں داخل ہوا، اس دوران قابض فوج نے پناہ گزینوں کے کیمپ میں چھاپہ مارا اور وہاں سے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے رواں برس اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے اب تک 68 فلسطینیوں کی براہ راست شہادت ہوئی جبکہ مقامی اسرائیلی قبضہ گروپوں نے بھی کم از کم 5 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔