ماسکو : (ویب ڈیسک ) روس کی جانب سے 6 ممالک کیلئے ویزا مراحل میں آسانی کیلئے کام جاری ہے، ان میں بھارت، شام، انڈونیشیا، انگولا، ویتنام اور فلپائن شامل ہیں۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے 11 ممالک کے ساتھ ویزا فری انٹری کے معاہدوں پر بھی پیش رفت کی جارہی ہے ، ان ممالک میں سعودی عرب، بارباڈوس، ہیٹی، زیمبیا، کویت، ملائیشیا، میکسیکو اور ٹرینیڈاڈ شامل ہیں۔
روس نے بھارت، چین اور افریقی ممالک سے یوکرین جنگ کے بعدسے رابطے بڑھائے ہیں۔
دوسری طرف امریکا، جاپان اور یورپی یونین نے یوکرین میں روسی قبضے کی مذمت کی اور اس پر پابندیاں لگائیں جبکہ چین اور بھارت نے ایسا کچھ نہیں کیا۔