ممبئی: (ویب ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے جہاں وہ پہلی مرتبہ آئی فون کے سٹورز کھولنے کا اعلان کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو ایپل نے ایک بیان میں کہا کہ پہلا سٹور ممبئی میں 18 اپریل کو اور دوسرا نئی دہلی میں 20 اپریل کو کھولا جائے گا،ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’’ہیلو ممبئی۔ ہم آپ کو بھارت میں پہلا سٹور کھلنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘
بھارت کو آئی فون کی ایکسپورٹ اربوں ڈالر تک پہنچ گئی ہے تاہم مختلف وجوہات کی بنیاد پر اب تک ایک سٹور بھی انڈیا میں نہ کھل سکا، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے آئی فون تیار کرنے کا آپریشن بھارت منتقل کرنے کا بھی امکان ہے۔
فی الحال ایپل نے ٹِم کوک کے دورے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا، ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک نے 2016 میں بھارت کا پہلا دورہ کیا تھا۔