ممبئی: (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے اس دور نے لوگوں کو موبائل کی ایسی لت لگوادی ہے جو چاہنے کے باوجود چھوٹ نہیں پاتی۔
اسی کے پیش نظر بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرنے پر 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے علاقے مالوانی میں پیش آیا جہاں لڑکی کو والدین کی جانب سے موبائل فون کے استعمال کرنے سے منع کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین کی جانب سے لڑکی کو منع کرتے ہوئے اس کا موبائل فون لے کر رکھ لیا گیا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور 7 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور طبی امداد کے لیے لڑکی کو ہسپتال روانہ کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔