غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک یہودی بستی کے قریب ایک فوجی چوکی پردو فلسطینیوں کوگولی مارکرشہید کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ’’دونوں فلسطینی مسلح تھے اورانھوں نے فوجی چوکی پرفائرنگ کی تھی لیکن فوجیوں کے کامیاب آپریشن نے اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملے کو روک دیا ہے‘‘۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس کے فوجیوں نے دو مسلح افراد کو جان سے ماردیا ہے۔