کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کی کمی کیساتھ 2001 ڈالر ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 600 روپے جبکہ دس گرام سونا 514 روپے اضافے ہوا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔