چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سے بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا

Published On 08 June,2023 06:23 am

بیجنگ : ( ویب ڈیسک ) چین نے کامیابی کے ساتھ 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سے بھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔

رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے نیا ریکارڈ ٹھوس ایندھن راکٹ سیریز کے حامل لی جیان سے بنایا گیا ہے۔

لی جیان راکٹ کو صحرائے گوبی سے زمین کے مدار میں چھوڑا گیا ، اس مشن میں لی جیان-1 سیریز کی دوسری پرواز ہے، لی جیان کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) اور سی اے ایس اسپیس کے انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس نے تیار کیا ہے۔

26 سیٹلائٹ بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کے تجربات اور ریموٹ سینسنگ پر مبنی معلومات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین نے گزشتہ سال فروری میں ملٹی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ریکارڈ لانگ مارچ 8 راکٹس کے ذریعے 22 سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر بنایا تھا۔

Advertisement