ماہرین نے آسانی سے جیب میں سما جانے والا ڈرون کیمرہ متعارف کروا دیا

Published On 18 June,2023 12:01 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ماہرین نے آسانی سے جیب میں سما جانے والا ڈرون کیمرہ متعارف کروا دیا، کیمرے کا وزن 125 گرام ہے اور پہلے سے پروگرام شدہ راہ پر چل کر شاندار ویڈیو بناتا ہے۔

’ہوور کیمرہ ایکس ون‘ نامی یہ ڈرون کیمرہ اڑنے میں 3 سیکنڈ لگاتا ہے اور یوں کوئی یادگار لمحہ کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہیں رہنے دیتا، فوٹیج کو ایک نیا رخ دینے کیلئے اس میں فلائٹ کے 5 راستے پہلے سے ہی طے شدہ پروگرام جن میں سر کے اوپر(اوورہیڈ) کی پرواز، تعاقب، گول گھومنا یا آربٹ اور منڈلانے کے آپشن شامل ہیں۔

ماہرین نے یوٹیوبرز، شوقیہ ویڈیو گرافر اور تقاریب کی مؤثر ریکارڈنگ کیلئے اسے بہترین انتخاب قرار دیا ہے، اپنی اختراع اور ڈیزائننگ کی بنا پر ہوور کیمرہ ایکس ون اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکا ہے، اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اسے اڑانا اور کنٹرول کرنا انتہائی آسان ہے۔