نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکا میں 17 میوزک پبلشرز کے ایک گروپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں پر مقدمہ دائر کر دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 میوزک پبلشرز کے ایک گروپ نے امریکا میں ٹوئٹر پر مقدمہ دائر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ پلیٹ فارم نے تقریباً 1,700 گانوں پر مشتمل کاپی رائٹ کی خلاف ورزیاں کیں۔
نیشنل میوزک پبلشرز ایسوسی ایشن ( این ایم پی اے ) کی جانب سے 250 ملین ڈالر سے زائد ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نیش ول کی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں این ایم پی اے نے دعویٰ کیا کہ ٹوئٹر اپنے منافع کے لیے خلاف ورزی کی اجازت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدنے کے بعد سے صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
این ایم پی اے نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ٹوئٹر معمولی طور پر بار بار خلاف ورزی کرنے والوں اور خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتا ہے۔