ٹیکنالوجی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ’ گارڈ ریلز ‘ کی ضرورت ہے : مارگریتھ ویسٹیجر

Published On 15 June,2023 06:57 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) یورپی یونین کی ٹیک چیف مارگریتھ ویسٹیجر کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ’ گارڈ ریلز ‘ کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیک چیف یورپی یونین نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران آرٹیفشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) کے حوالے سے بات کی اور اس کے ممکنہ خطرات بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مارگریتھ ویسٹیجر کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) کو ایسے فیصلے کرنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو کسی کے ذریعہ معاش کو متاثر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی کی جانب سے تعصب یا امتیازی سلوک کو بڑھانے کی صلاحیت، جو انٹرنیٹ سے حاصل کردہ ڈیٹا کی وسیع مقدار میں موجود ہو سکتی ہے اور ماڈلز اور ٹولز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے پریشان کن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اے آئی کے خطرات زیادہ ہیں کہ لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گا اور یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ وہ کون ہیں۔

خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز مجوزہ آرٹیفشل قوانین کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔